(ایجنسیز)
برلن… این جی ٹی…انسانی فطرت کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ سمجھا جاتا ہے کہ خوبصورت چہرے انسان کبھی نہیں بھولتا مگر سائنس کا تو کچھ اور ہی کہنا ہے۔جرمنی میں ہونے والی ایک تحقیق میں یہ حیرت انگیز انکشاف ہوا ہے کہ انسان خوبصورت کے بجائے
بدصورت چہروں کو ہمیشہ یاد رکھتا ہے اور کم پُرکشش چہرے ہمیشہ کے لئے اس کے ذہن پر نقش ہو کر رہ جاتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ کسی کی خوبصورتی ہی اسے یاد رکھنے میں رکاوٹ بن جاتی ہے جبکہ انسانی یاداشت کے لئے غیر پُرکشش لوگوں کا یاد رکھنا زیادہ آسان ہوتا ہے۔